پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پارٹی کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔اپنے ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا مطالبہ اچھا ہے کہ عمران خان کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، پھر میاں نواز شریف کا بھی احتساب ہونا چاہیے کہ اِنہیں اور ان کی پارٹی کو اقتدار میں کون لایا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی