i پاکستان

نورمقدم قتل کیس، سزا یافتہ مجرم ظاہر جعفر کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواستتازترین

July 23, 2025

نور مقدم قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم ظاہر ذاکر جعفر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی۔ ظاہر ذاکر جعفر نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ماتحت عدالت نے ملزم کی ذہنی حالت کا تعین نہیں کرایا، سپریم کورٹ سے بھی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست کی، عدالت نے متفرق درخواست پر فیصلہ ہی نہیں دیا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سزائے موت دینے کیلئے ویڈیو ریکارڈنگ پر انحصار کیا گیا، ٹرائل کے دوران ویڈیوز درست ثابت بھی نہیں کی گئیں، ملزم کو خلاف استعمال ہونیوالی ویڈیو ریکارڈنگز بھی نہیں دی گئیں، ٹرائل کے دوران عدالت میں وہ ویڈیوز چلاکر بھی نہیں دیکھی گئیں ،مجرم کا موقف ہے کہ عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی ٹھوس وجوہات موجود ہیں، سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی