i پاکستان

نوشہروفیروز میں ٹرالر اور کار میں تصادم 7 افراد جاں بحقتازترین

September 08, 2025

سندھ کے علاقے نوشہروفیروز میں قومی شاہراہ سدھوجا کے مقام پر ٹرالر اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ضلع خیرپور سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو مرد 3 خواتین اور دو بچے شامل ہیں، پولیس کے مطابق لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے مورو اسپتال منتقل کردیا ہے۔عینی شاہدین اور پولیس کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر جاری ترقیاتی کام کے باعث سنگل شاہراہ کے استعمال کے دوران تیزفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا ہے، ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی