i پاکستان

وفاقی آئینی عدالت پی ٹی آئی کی انتخابات میں دھاندلی بارے درخواست پر سماعت آج کریگی،لارجربینچ تشکیلتازترین

November 24, 2025

وفاقی آئینی عدالت نے پی ٹی آئی کی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق درخواست پر سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ وفاقی آئینی عدالت نے تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کر رکھی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ آج 25 نومبر(منگل کو ) کو کیس کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔چیف جسٹس امین الدین خان نے 5 رکنی بینچ تشکیل دیا ہے، جس کی سربراہی جسٹس عامر فاروق کریں گے۔درخواست گزار سلمان اکرم راجہ نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے انکوائری ٹریبونل کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔اسلام آباد میں تحریک انصاف نے پہلے یہ درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی، تاہم 27ویں آئینی ترمیم کے بعد معاملہ سپریم کورٹ سے وفاقی آئینی عدالت کو منتقل کر دیا گیا۔عدالت آج درخواست کی ابتدائی سماعت کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی