غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف بڑے کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ڈی جی ایکسائز ایکسائز ڈیپارٹمنٹ عرفان میمن کی جانب سے شہر بھر میں کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑی کو بھاری جرمانہ عائد کیا جائے ایکسائز ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی نمبر پلیٹ کے علاوہ کوئی دوسری نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں ۔غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو فی الفور بند بھی کیا جائے، ڈی جی ایکسا ئز کا کہنا ہے کہ شہریوں سے التماس ہے غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے استعمال سے گریز کریں، فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو کسی صورت روڑ پر چلنے کی اجازت نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی