اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی کی ترقی اور خصوصی اقدامات نے جمعرات کو پبلک انویسٹمنٹ مینجمنٹ اسیسمنٹ، کلائیمنٹ جینڈر کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا جسکی صدارت ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان نے کی۔ اس ورکشاپ کا انعقاد ریونیو موبلائزیشن، انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (ریمیٹ) کے اشتراک سے کیا گیا۔ ورکشاپ میں سیکرٹری منصوبہ بندی وزارت، پراجیکٹ ڈائریکٹر ریمیٹ، حمید یعقوب شیخ اور وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ سیکرٹری منصوبہ بندی شرکاء کو پالیسی پلاننگ میں عوامی سرمایہ کاری کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ نجی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے اور سماجی و اقتصادی مقاصد کے حصول کے لیے عوامی سرمایہ کاری ایک اہم پالیسی ساز ہے۔
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن آف پاکستان نے ورکشاپ کے شرکاء کو بتایا کہ عوامی سرمایہ کاری کے کلیدی مقاصد مسابقتی تقاضوں کے مقابلے میں قلیل وسائل کو مؤثر طریقے سے مختص کرنا ہے تاکہ اس کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔ سکریٹری، وزارت منصوبہ بندی نے ورکشاپ کے اختتام پر زور دیا آب و ہوا/جینڈر ٹیگنگ کی طرف پہلا قدم ہے۔ اسے بتدریج کرنے کی ضرورت ہے اور ٹیگنگ کو معروضی طور پر کرنے کے لیے کچھ بین الاقوامی معیارات تلاش کرنے کی ضرورت بھی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی