وزارت مذہبی امور نے مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ابتدائی طور پر 53 عمرہ کمپنیوں کے کوائف اور معاہدوں کی تصدیق مکمل ہوگئی ہے، مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست ہجری سال 1447 کیلئے کارآمد ہے۔ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دیگر عمرہ کمپنیاں ضابطے کے مطابق معاہدوں کی تصدیق مکمل کروائیں، عمرہ زائرین تصدیق شدہ کمپنیوں سے بکنگ کروائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی