i پاکستان

وزیر ا علی میر سرفراز بگٹی کا گرین ویژن،بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں پر شجرکاری مہم کا آغازتازترین

August 26, 2025

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا گرین ویژن آنے والی نسلوں کے لیے امید اور خوشحالی کا پیغام بن گیا۔حکومت بلوچستان نے صوبے کے سنگلاخ پہاڑوں پر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا جس کی بدولت بنجر پہاڑ برسوں بعد ہریالی کی نئی امید سے جگمگا اٹھے ہیں۔اس تعمیری خواب کی بنیاد فروری 2025 میں رکھی گئی جس کے تحت پہلے مرحلے میں 5 مئی 2025 کو فلیگ پہاڑ اور کوہِ مہردار پر چار ہزار پودے لگائے گئے۔ دوسرے مرحلے میں 15 جولائی سے 15 اگست تک سلپنگ بیوٹی پہاڑ پر آٹھ ہزار سے زائد پودے لگائے گئے۔شجرکاری مہم کے تحت شہتوت، زیتون، پستہ، سرو، کوئٹہ پائن، نیم اور کیکر پہاڑوں کی ڈھلوانوں پر اگائے گئے ہیں، ان پودوں کی بقا کے لئے واٹر ٹینکس، پائپ لائن اور ڈرِپ اِریگیشن سسٹم بھی نصب کیا گیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ 85 فیصد پودے آج بھی زندہ ہیں۔78 ہزار فٹ پائپ لائن، 82 ہزار فٹ ڈرپ ایریگیشن، 45 ہزار لیٹر ٹینکس اور سولر سسٹم سے پانی کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے۔اگلے مرحلے میں ہنہ ویسٹ پہاڑ پر49 ایکڑ پر پھل دار درخت عوامی و نجی شراکت داری سے لگائے جائیں گے۔یہ مہم صرف شجرکاری نہیں بلکہ بلوچستان کی سرزمین پر سبز انقلاب کی شروعات ہے، شجرکاری مہم آنے والی نسلوں کیلئے سانسیں بچھانے کا عہد ہے، بلوچستان کو گلستان اور پاکستان کو خوشحال بنانے کی جانب یہ ایک اہم قدم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی