i پاکستان

وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ سے متحدہ عرب امات کے وزیر انصاف کا ٹیلی فونک رابطہتازترین

November 30, 2022

وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ سے متحدہ عرب امات کے وزیر انصاف نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی قانونی معاونت کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، جبکہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کے مراحل پر بھی تبادلہ خیال ہوا ، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے برادر ملک متحدہ عرب امارات کی معاونت کیلئے بروقت تیار ہے ، متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ مکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی