i پاکستان

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا 22.5بلین روپے کے رمضان پیکیج کا اعلانتازترین

March 07, 2024

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے عوام کیلئے 22.5بلین روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا،کراچی میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت رمضان المبارک میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں میئر کراچی، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹری فنانس، ایڈیشنل آئی جی پولیس، کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے،دیگر ڈویژن کے کمشنرز اور ڈی آئی جیز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی،وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے 22.5بلین روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے صوبے کی 60فیصد آبادی کو رمضان میں 5000روپے نقد دینے کی منظوری بھی دے دی،وزیراعلی سندھ نے مینیمم ویج والے 4.5ملین خاندانوں کو رمضان میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے،اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں کم سے کم ماہانہ تنخواہ 34000روپے ہے جبکہ ماہانہ 32000روپے کمانے والے خاندان آبادی کا 60فیصد ہیں،وزیر اعلی سندھ نے اعلان کیا کہ ہر خاندان کو رمضان کے مہینے میں 5000روپے بینک کے ذریعے دیئے جائیں گے، اس طرح 3.5ملین خاندانوں کو 5000روپے دینے سے کل 22.5بلین روپے ادا کیے جائیں گے،انہوں نے بتایا کہ محکمہ زکو سندھ 110000غریب خاندانوں کو 14000روپے ادا کرے گا۔مراد علی شاہ نے کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کراچی میں کریک ڈائون شروع کیا جائے، صوبے کے باقی ڈویژنز میں بھی کمشنرز متعلقہ اضلاع میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈان شروع کریں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ انتظامیہ اشیا کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائے، میں خود بھی اچانک قیمتیں چیک کرنے کے لیے نکلوں گا،مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ صوبے بھر میں سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے، رمضان المبارک میں کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو اپنے متعلقہ علاقوں میں بجلی کا نظام بہتر رکھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی