i پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کاسہ ملکی دور ہ،آج سعودی عرب جائیںگےتازترین

September 16, 2025

وزیراعظم شہباز شریف آج (بدھ) 17 ستمبر سے سہ ملکی دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب سے دورے کا آغاز کرینگے گے،وزیراعظم دورہ سعودی عرب میں سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔دورہ سعودی عرب مکمل کر کے وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ جائیں گے، برطانیہ میں وزیراعظم کی برطانوی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکہ روانہ ہوں گے، شہباز شریف امریکی شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہوگا، وزیراعظم کی 22 ستمبر کو نیویارک میں فلسطین سے متعلق سربراہ کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سے ہوگی۔ ملاقات کے ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پر بات ہوگی جبکہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اور پاک بھارت ورتحال بھی اس موقع پر زیرِ بحث آئی گی۔پاکستانی سفارتخانے نے اس ممکنہ ملاقات پر تبصر ہ یا تردید نہیں کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم 27 ستمبر کو امریکہ سے وطن واپس روانہ ہوں گے، شہباز شریف 29 ستمبر کو براستہ برطانیہ وطن واپس پہنچیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی