i پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کی پوپ لیو کے تقرری پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکبادتازترین

May 09, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے پوپ رابرٹ پریوسٹ کی تقرری پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوپ کے انتخاب کا تاریخی لمحہ دنیا کے کروڑوں مسیحی عوام کے لئے امید کا نیا باب ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام، امن و انسانی وقار کے فروغ کے مشترکہ مقصد کیلئے پرعزم ہے۔یاد رہے کہ ویٹیکن میں کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کا انتخاب ہو گیا ہے، رابرٹ پریووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب کر لئے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی