پاکستان نیول اکیڈمی میں 121 ویں مڈشپ مین کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ پاسنگ آوٹ پریڈ کے دوران 70 مڈشپ مین اور 28 ایس ایس سی کیڈٹ فارغ التحصیل ہوئے، پاکستان نیوی 29 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کے کیڈٹس بھی پاس آوٹ ہوئے۔ تقریب کے دوران ایڈمرل نوید اشرف نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے، لیفٹیننٹ نوید احمد کو مجموعی کارکردگی پر قائد اعظم گولڈ میڈل دیا گیا، مڈشپ مین عبداللہ وحید نے اعزازی شمشیر، مڈشپ مین آفتاب احمد نے اکیڈمی ڈرک حاصل کی، آفیسر کیڈٹ محمد خبیب کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی گولڈ میڈل دیا گیا۔ سری لنکا سے تعلق رکھنے والے آفیسر کیڈٹ تمیوتھینا کون کو چیف آف دی نیول سٹاف گولڈ میڈل دیا گیا، آفیسر کیڈٹ محمد دانش کو کمانڈنٹ گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی