سعودی عرب میں 6 پاکستانی شہریوں کو 71 کلوگرام منشیات وصول کرتے ہوئیگرفتار کرلیا گیا ہے۔سعودی وزارتِ داخلہ کے سکیورٹی ترجمان طلال الشلہوب کے مطابق ریاض ریجن میں مقیم 6 پاکستانی باشندوں کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کو 71 کلو گرام میتھایمفیٹامین وصول کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔اس کے علاوہ اسمگلنگ کی دو کوششیں ناکام بنا دی گئیں جن کے دوران 200 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط کی گئیں۔سکیورٹی ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب منشیات کے ذریعے ملکی سلامتی اور نوجوانوں کو نشانہ بنانے والی مجرمانہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے گا،ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائینگے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی