i پاکستان

پابندیاں ختم ہوئے ایک ماہ سے زائد کا وقت گزر گیا' پاکستان سے برطانیہ براہ راست پروازیں شروع نہ ہوسکیںتازترین

September 10, 2025

پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں کب شروع ہوں گی؟ اس حوالے سے متعلقہ حکام حتمی تاریخ دینے سے قاصر ہیں جب کہ یو کے ڈی ٹی ایف کی جانب سے پاکستانی ایئر لائنز سے پابندیاں ختم ہوئے ایک ماہ سے زائد کا وقت ہوچکا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس کے حصول میں ناکامی، برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں میں بڑی رکاوٹ ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی اے اور نجی ایئر لائن ٹی سی او لائسنس لینے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ تھرڈ کنٹری آپریشن اجازت نامہ حاصل کرنا ایئرلائنز کا کام ہے، ایئر لائنز حکام کا موقف ہے کہ تھرڈ کنٹری آپریشن اجازت نامہ ایوی ایشن اتھارٹی کو دیا جاتا ہے کیونکہ اس کا تعلق ملک سے ہے۔ترجمان نے بیان دیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا دائرہ اختیار پابندیاں ہٹانے تک تھا۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ فی الحال پاکستانی ائیرلائنز کو برطانیہ سے باضابطہ طور پر ٹی سی او منظوری نہیں ملی، باضابطہ منظوری ملتے ہی برطانیہ کیلئے براہ راست فلائٹس شیڈول جاری کردیا جائے گا۔اس حوالے سے نجی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ٹی سی اومنظوری کا انتظارکررہے ہیں لیکن ہم نے اپنی پلاننگ مکمل کرلی ہے، برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کیلئے پہلے 14 اگست، پھر 16 اگست اور پھر ستمبر کا پہلا ہفتہ دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی