i پاکستان

پائیدار ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، احسن اقبالتازترین

August 25, 2025

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، عوام کی خدمت ہی ہمارا اولین فرض ہے، عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ضروری ہے۔لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 2018 میں آنے والی تبدیلی نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا، ملک میں ترقی کا پہیہ روکا گیا، گزشتہ دور میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے، ہم ملک کو جدید خطوط پر لے کر چل رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان پروگرام ترقی وخوشحالی کا ضامن ہے، سیاسی استحکام ہی ملک کی ترقی کا راستہ ہے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ نظام میں بہتری کیلئے اے آئی کا استعمال بڑھ رہا ہے، مصنوعی ذہانت آج کے دور کی ضرورت بن چکی ہے، بدلتے رجحانات سے ہم آہنگ ہونا بہت ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی