i پاکستان

پاک بحریہ کی پروقار پاسنگ آئوٹ پریڈ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصی شرکتتازترین

June 28, 2025

کراچی میں پاک بحریہ کے 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ کی تقریب میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بطور مہمان خصوصی شریک ہیں۔ پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پریڈ کا معائنہ کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے، تقریب میں پاک بحریہ کے اعلی افسران بھی شریک ہوئے اورفارغ التحصیل کیڈٹس کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر کراچی میں پاک بحریہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے، تقریب میں اہم شخصیات کے علاوہ غیر ملکی سفارت کار بھی شریک ہوئے۔پاسنگ آئوٹ پریڈ میں فارغ التحصیل کیڈٹس سے ذمہ داریوں کا حلف لیا گیا، تقریب میں مہمان خصوصی فیلڈ جنرل مارشل عاصم منیر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹ عبدالرحمن کو اعزازی شمشیر حاصل سے نوازا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی