i پاکستان

پاکپتن میں پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک، جدید اسلحہ اور گولیاں برآمدتازترین

August 11, 2025

پاکپتن میں ترکھنی روڈ پر سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوئوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوارن 4 ڈاکو مارے گئے۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں چار ڈاکو ہلاک ہوگئے، مارے گئے ڈاکوئوں سے جدید اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ترجمان سی سی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکوں نے پاکپتن کے ترکھنی روڈ پر ناکہ لگا رکھا تھا، پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی