پاکپتن پولیس نے منشیات سپلائی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے بارہ کلو چرس برآمد کرلی۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کی ہدایت پر تھانہ چک بیدی پولیس نیکارروائی کی، ایس ایچ او منیر بابر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کھیت کے قریب کارروائی کی۔حکام کا کہنا ہے کہ چھپ کر منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں منشیات فروش اویس کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بارہ کلو چرس برآمد کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کے مطابق منشیات فروشوں کیخلاف سخت کریک ڈائون کیا جارہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی