پاکپتن میں زمین کے تنازعہ پر بھائی نے ساتھی کے ہمراہ حملہ کرکے بھائی کو قتل کردیا تاہم مرکزی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق پاکپتن تھانہ کلیانہ کے گائو ں کنڈ کانجواں کے رہائشی مختار کا اپنے بھائی کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ زمین کے تنازعہ پر اسلم نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کرکے مختار کو قتل کردیا۔اس واقعے کا تھانہ کلیانہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم اسلم کے ساتھی علی احمد کو گرفتار کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی