i پاکستان

پاکستان ابھی کلائوڈ برسٹ کی پیشگوئی کرنے کی استعداد نہیں رکھتا،عوام برسات کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ماہر ماحولیات منیر احمدتازترین

July 23, 2025

ماہر ماحولیات منیر احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ابھی کلائوڈ برسٹ کی پیشگوئی کرنے کی ٹیکنالوجی اور استعداد نہیں رکھتا، عوام برسات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ایک انٹرویو میں ماہر ماحولیات منیر احمد کا کہنا ہے پاکستان ابھی کلائوڈ برسٹ کی پیش گوئی کرنے کی ٹیکنالوجی اور استعداد نہیں رکھتا، عوام کو چاہئے انہیں جو معلومات فراہم کی جائیں انہیں سنجیدہ لیں۔ منیر احمد نے عوام پر برسات میں غیر ضروری سفر نہ کرنے پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان میں کلاوڈ برسٹ کے بڑھتے واقعات موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی