کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے کیمبرج لرنر ایوارڈ وصول کرنے والے طلبا کے لیے پاکستان انٹرنیشنل اسکول دمشق میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل اسکول دمشق میں کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب طلبا کی شاندار کامیابی پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ شام کے وزیر تعلیم محمد عامر مردینی نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کیں، شام میں پاکستان کے سفیر شاہ اختر علوی بھی اس تقریب میں شریک تھے۔ اسکول کی پرنسپل نے تقریب میں معزز مہمانوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی اور طلبا اور ان کی نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی، سفیر شاہ اختر علوی نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والے طلبا کی لگن اور محنت کی تعریف کی۔ پاکستانی سفیر شاہ اختر علوی نے قوموں کے مستقبل کی تشکیل میں تعلیم کے اہم کردار پر زور دیا اور سکول کو غیر معمولی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے پر مبارکباد دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی