سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ نفرت اور تشدد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں، پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر جاری اپنے بیان میںملالہ یوسف زئی نے کہا کہ عالمی برادری کو سفارتکاری اور بات چیت کو فروغ دینے کیلئے کام کرناچا ہیے۔ملالہ کا کہنا تھا کہ امن ہی ہماری اجتماعی سلامتی اور خوشحالی کا واحد راستہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی