i پاکستان

پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت ، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہتازترین

September 15, 2025

پاکستان اور ترکی نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہو ئے فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا ہے ۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فدان سے ملاقات کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوحہ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنما ئوں نے قطر پر اسرائیل کے بلا اشتعال اور بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینی کاز کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری بالخصوص مسلم ممالک کو فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ترجمان کے مطابق دوران ملاقات دونوں رہنمائوں نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم بھی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی