i پاکستان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیاتازترین

August 20, 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں اگست کے مہینے میں ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھی گئی ۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی انڈیکس میں 650 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار 400 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 10 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 281 روپے 86 پیسے ہو گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی