i پاکستان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100 انڈیکس میں 312 پوائنٹس کا اضافہتازترین

March 06, 2024

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی، 100انڈیکس میں 312 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس 66 ہزار38 پوائنٹس پر  پہنچ گیا۔ گزشتہ روز  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 225 پوائنٹس کم ہوکر 65 ہزار 726 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ کاروباری دن 100 انڈیکس 634 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور اس دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 66 ہزار 134 پوائنٹس رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی