i پاکستان

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ملک میں نئی ٹیکنالوجی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گئیںتازترین

February 16, 2023

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ملک میں نئی ٹیکنالوجی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گئیں ،سیٹلائیٹ کے ذریعے انٹرنیٹ دنیا بھر میں فراہم کرنے والی کمپنی سٹار لنک کو ایک سال گزرنے کے باوجود لائسنس جاری نہیں کیا گیا،دستاویزات کے مطابق سکیورٹی کا بہانہ بناکر سٹار لنک کو پاکستان میں لائسنس نہیں دیا جارہاہے ۔اس خبر رساں ادارے کے دستیاب دستاویزات کے مطابق دنیا بھر میں سیٹلائیٹ کے ذریعے انٹر نیٹ سروس فراہم کرانے والی کمپنی سٹار لنک کو پاکستان میں لائسنس نہیں دیا جارہاہے۔سٹار لنک انٹرنیٹ سروسزپاکستان لمیٹیڈ(سٹار لنک) سٹارلنک کمپنی نے باقاعدہ طورپر پاکستان میں سروس شروع کرنے کے لیے ایل ڈی آئی لائسنس کے لیے 24فروری2022کو لائسنس کے لیے پی ٹی اے کو درخواست دی تھی جبکہ 29اپریل 2022کو پاکستان کے تمام ریجنوں میں 14ایل ایل لائسنس کے لیے درخواست دی تھی جس کے بعد ان کے درخواست کا تمام سٹاک ہولڈرز کے ساتھ مل کر جائزہ لیاگیا۔سٹار لنک کے ٹیکنیکل پلان کا بھی جائزہ لیاگیاحکومت پاکستان کے تمام سٹاک ہولڈرز جن میں سپارکو ،قانون نافذکرنے والے اداروں ، پی ٹی اے اور فریکونسی ایکوکیشن بورڈ نے سٹار لنک کے ٹیکنکل اور بزنس مڈل کابھی جائزہ لیا۔سٹار لنک کے سیٹلائیت ٹو سیٹلائیٹ لیزر ٹیکنالوجی کے استعمال کا بھی جائزہ لیاگیا۔

جائزہ کے دوران سکیورٹی ادروں اور سپارکو نے سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کو سیکیورٹی ریسک قراردیاسٹار لیک کے پاکستان کے بجائے دیگر ملکوں میں ہوسٹنگ پر بھی اعتراض لگایاگیاکہ اس سے ڈیٹا غیرمحفوظ ہوجائے گا۔ پی ٹی اے نے سٹار لنک کوپاکستان میں لائسنس جاری کرنے کو سکیورٹی اداروں کی کلیئرنس سے مشروط کردیا ہے واضح رہے کہ سیٹلایٹ کے ذریع انٹرنیٹ سروس نے دنیا میں انقلاب آیاہے اور دوردراز کے علاقوں کو بھی انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جاچکی ہے اور اس کے لیے بڑے انفرسٹکچر کی بھی ضرورت نہیں ہوتی ہے ایک سیٹلائیٹ ڈیش اورایک ڈویوائس جس کو بجلی سے لگایاجاتاہے اور اس سے تمام گھروں کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کردی جاتی ہے جبکہ انٹرنیٹ کے بعد گلوبل موبائل فون سروس بھی اسی سال سٹار لنک لانچ کردے گا۔ترجمان پی ٹی اے سے سٹار لنک کے حوالے سے موقف کے لیے باربار رابطہ کیاگیا مگر انہوں نے موقف نہیں دیا۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی