پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کو کرارا جواب دیا ، سفارتکار ربیعہ اعجاز نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے سیکنڈ سیکرٹری پاکستان مشن ربیعہ اعجاز نے کہا مقبوضہ کشمیر میں معصوم بچے بھارتی جبر و تشدد برداشت کررہے ہیں، کشمیری بچے دہشت، صدمے اور جبر کے سائے تلے پروان چڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں دہشتگردی کی سرپرستی کی، آرمی پبلک اسکول اور خضدار میں اسکول وین پر حملے معصوم بچے شہید ہوئے۔ربیعہ اعجاز نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ٹھوس ثبوت فراہم کیے ہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔واضح رہے کہ سیکنڈ سیکرٹری پاکستان مشن ربیعہ اعجاز نے بھارتی مندوب کے خطاب پر اپنا حق جواب دہی استعمال کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی