i پاکستان

پاکستان کی آدھی آبادی نے لنڈا بازاروں سے پرانے کپڑے خریدے، گیلپ سروےتازترین

July 24, 2025

پاکستان میں گزشتہ سال ملک کی تقریبا نصف آبادی نے لنڈا بازاروں سے استعمال شدہ پرانے کپڑے خریدے۔ گیلپ پاکستان کی جانب سے نئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان کی لگ بھگ نصف آبادی نے لنڈا بازاروں کا رخ کیا اور پرانے استعمال شدہ کپڑے خریدے۔ سروے کا یہ نتیجہ شہریوں کے رجحان کے ساتھ ان کے معاشی حقائق کو ظاہر کرتا ہے۔سروے میں پوچھا گیا تھا کہ کیا آپ نے گزشتہ سال لنڈا بازار سے کپڑے، سوئٹر یا کوٹ خریدے؟۔اس سوال کے جواب میں 48 فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ سال لنڈا بازاروں سے استعمال شدہ کپڑے خریدے۔ 51 فیصد پاکستانی شہریوں نے پرانے کپڑے خریدنے سے انکار کیا جبکہ ایک فیصد لوگ وہ تھے، جنہوں نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔یہ سروے رواں سال 7 سے 22 مارچ 2025 کے درمیان کمپیوٹر اسسٹڈ ٹیلی فون انٹرویو (CATI) کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا جس میں ملک کے چاروں صوبوں کے شہری اور دیہی علاقوں سے مجموعی طور پر 779 مرد و خواتین نے شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی