i پاکستان

پاکستان کی گرلز ٹیم نے پہلی بار ورلڈ ربوٹکس اولمپیاڈ کیلئے کوالیفائی کرلیاتازترین

September 09, 2025

پاکستان کی گرلز ٹیم نے پہلی بار ورلڈ ربوٹکس اولمپیاڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ورلڈ روبوٹکس اولمپیاڈ اس سال نومبر میں سنگاپور میں ہو گی۔میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی تینوں لڑکیوں کا تعلق کراچی سے ہے۔ ایمان زہرہ مرچنٹ، عنایہ انس اور عائرہ رضوی نے ورلڈ ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ تینوں لڑکیوں کی عمریں 12 سے 13 سال ہے اور آٹھویں جماعت کی طالب علم ہیں۔تینوں لڑکیوں کی ٹیم نے سندھ کپ میں پہلی اور قومی سطح کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔سندھ اور پاکستان سطح پر ہونے والے مقابلے ورلڈ ربوٹکس اولمپیارڈ کی نگرانی میں ہو رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی