i پاکستان

پاکستان میں آٹو فنانسنگ 33 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئیتازترین

December 19, 2025

پاکستان کے آٹو موٹیو شعبے میں طویل وقفے کے بعد بحالی کے آثا ر نمایاں، آٹو فنانسنگ 33 ماہ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ،ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق نومبر 2025 میں آٹو فنانسنگ کا حجم بڑھ کر 318 ارب روپے ہو گیا جو نومبر 2024 میں 235 ارب روپے تھا۔ اس میں سالانہ بنیادوں پر 36 فیصد جبکہ ماہانہ بنیادوں پر ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری طرف موجودہ سطح اب بھی جون 2022 میں ریکارڈ ہونے والے 368 ارب روپے کے تاریخی بلند ترین حجم سے 14 فیصد کم ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آٹو فنانسنگ میں اس اضافے کی بنیادی وجہ شرحِ سود میں نمایاں کمی اور اس کا استحکام ہے۔ ٹریڈنگ اکنامکس کے مطابق مئی 2025 سے دسمبر کے وسط تک شرحِ سود 11 فیصد پر برقرار رہی جس سے صارفین کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور گاڑیوں کی خریداری کو تقویت ملی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی