i پاکستان

پاکستان میں ہیلتھ کیئر ورکرز کے خلاف تشدد میں 3 گنا سے زیادہ اضافہتازترین

August 15, 2025

پاکستان میں منظم مسلح گروہوں کی جانب سے طبی عملے پر تشدد اور ان کے کام میں رکاوٹ کے واقعات 2024 کے مقابلے میں تین گنا سے زیادہ بڑھ گئے، جن میں زیادہ تر نشانہ ویکسی نیشن مہمات کو بنایا گیا۔ ہیلتھ ان کانفلکٹ کولیشن (ایس ایچ سی سی)کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں صحت کی خدمات کو نشانہ بنانے والے تشدد یا رکاوٹ کے 39 واقعات رپورٹ ہوئے۔اس کے مقابلے میں 2023 میں ایسے 12 اور 2022 میں 16 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔ایس ایچ سی سی، جو کہ تنازعات زدہ علاقوں میں صحت کے عملے اور خدمات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی 40 سے زائد تنظیموں کا اتحاد ہے، نے اس خطرے میں اضافے کو وسیع تر عدم استحکام اور بڑھتے ہوئے تشدد سے جوڑا۔ہلاکتوں کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کم از کم 15 ہیلتھ ورکرز اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جو کہ 2023 کی 3 اور 2022 کی 5 اموات کے مقابلے میں ایک نمایاں اضافہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی