i پاکستان

پاکستان میں مردوں کے مقابلے خواتین کو 30 فیصد کم تنخواہ دی جاتی ہے،آئی ایل او رپورٹتازترین

July 18, 2025

بین الاقوامی لیبر تنظیم آئی ایل او ( نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کو 30 فیصد کم تنخواہ دی جاتی ہے۔لیبر تنظیم آئی ایل او نے اپنی 2025 کی رپورٹ میں دعوی کیا کہ پاکستان میں خواتین کو 25 فیصد کم یومیہ اجرت اور 30 فیصد کم ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی معیار کے اعتبار سے بھی پاکستان میں صنفی اجرت کا یہ فرق بہت زیادہ ہے۔ تنظیم نے بتایا کہ پاکستان کی ورک فورس میں خواتین کا حصہ صرف 13.5 فیصد ہے جو کہ جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی