i پاکستان

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے ملکوں میں شامل ہے' برطانوی ہائی کمشنرتازترین

September 08, 2025

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک قرار دیدیا۔ ایک انٹرویو کے دوران جین میریٹ نے کہاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں شامل ہے جب کہ موسمیاتی تبدیلی میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کے مختلف نظاموں اور آبادی میں تیز اضافے کی وجہ سے پاکستان کو تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لیے بڑے امتحان کا سامنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی