i پاکستان

پاکستان ریلویز کا ٹرین آپریشن معمول کے مطابق جاریتازترین

May 09, 2025

ملک بھر میں ٹرین آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے اور تمام ٹرینیں اپنے مقررہ شیڈول پر روانہ اور پہنچ رہی ہیں۔پاکستان ریلویز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا یا بعض ذرائع سے چلنے والی اطلاعات کہ کچھ ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ لاہور سمیت تمام ریلوے اسٹیشنوں سے ٹرینیں شیڈول کے مطابق روانہ ہو رہی ہیں اور مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں عوام سے اپیل ہے کہ وہ مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔ان کا کہنا ہے کہ آپریشن کی نگرانی اعلی سطح پرکی جا رہی ہے اورکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملہ پوری طرح الرٹ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی