i پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن25نومبرکو منایا جائے گاتازترین

November 21, 2022

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن25نومبرکو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد خواتین پر گھریلو تشدد،جسمانی تشدد اور ان کے مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے اس دن کے حوالے سے خواتین حقوق کیلئے سرگرم سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مذاکرے،سیمینارز،واک اور مختلف تقریبات کا انعقاد ہو گا فیصل آبادمیں بھی سماجی تنظیم کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہو گی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین خواتین پر تشدد اور اس کے اگلی نسل پر مرتب ہونے والے بھیانک اثرات سے آگاہ کریں گے۔خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کا آغاز اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی کی ایک قرارداد کی منظوری کے بعد 1999ء میں ہوا جس کے بعد ہر برس 25نومبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میںخواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق خواتین پر تشددتہذیب یافتہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے دنیا بھر میںہر چھ میں سے ایک عورت کو مرد کے تشدد کا نشانہ بننا پڑتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی