i پاکستان

پاکستانی مندو ب عاصم افتخار کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر گفتگوتازترین

May 02, 2025

پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔ سفیر عاصم افتخار اور انتونیو گوتریس کی ملاقات میں جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال پر بات کی گئی اور دونوں رہنما ئوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر سفیر عاصم افتخار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا عزم دہرایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی