پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے اے لیول میں شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ماہ نورچیمہ نے اے لیول کے امتحان 24 اے گریڈز کے ساتھ پاس کر کے عالمی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔ماہ نورچیمہ کو شاندارکامیابی کے سبب آکسفورڈ یونیورسٹی کے ممتاز ایگزیٹرکالج میں داخلہ مل گیا ہے۔ماہ نور چیمہ کے والد بیرسٹر عثمان چیمہ نے کہا کہ ماہ نور نے اے لیول امتحان میں 4 عالمی ریکارڈز بنائے ، ان کی بیٹی کیلئے میڈیسن کی تعلیم حاصل کرنا خواب تھا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ نور کو آکسفورڈ امتحانوں میں ملنے والے اے اسٹار گریڈ دنیا میں کسی بھی طالب علم کو ملنے والے گریڈ سے زیادہ ہیں۔اس موقع پر ماہ نور چیمہ نیاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے میڈیسن میں داخلے کی پیشکش پربہت خوش ہوں، اکتوبر میں آکسفورڈ یونیورسٹی جاں گی، زندگی کا نیا باب شروع ہونے پر خوش ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی