i پاکستان

پانچ اگست کو بھر پور احتجاج ہوگا ، خیبر پختون خوا کے لوگ مایوس نہیں کریں گے، ہم سخت مقابلہ کریں گے،شاندانہ گلزارتازترین

July 24, 2025

رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ پانچ اگست کو بھر پور احتجاج ہوگا اور خیبر پختون خوا کے لوگ مایوس نہیں کریں گے، ہم سخت مقابلہ کریں گے۔ ایک انٹرویو میں شاندانہ گلزارنے کہا کہ پچھلے تین سال میں جتنا پارٹی کو نقصان ہوا، اتنا ہی معیشت اور عام پاکستانی کو ہوا۔ سزائیں ان لوگوں کو ہوئی ہیں جو عمران خان کا دایاں بازو ہیں جن پرانھیں اعتماد ہے، اگر ہمارے لیے کوئی آسانی ہوتی تو کیا عمران خان جیل میں ہوتے؟ ہمارے لیے کبھی آسانی فراہم نہیں کی گئی۔شاندانہ گلزار نے کہا کہ پانچ اگست کو بھر پور احتجاج ہوگا اور خیبر پختون خوا کے لوگ مایوس نہیں کریں گے، ہم سخت مقابلہ کریں گے پاکستان کو ایسے تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ جتنا پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، پاکستان کا نقصان ہو رہا ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اگر تنظیمی فیصلوں میں صوبائی مداخلت ہوئی تو آپ بغاوت دیکھیں گے جو نام ہم نے دئیے تھے وہ خان صاحب تک پہنچے ہی نہیں، الٹا پی ڈی ایم کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی