i پاکستان

پاور سیکٹر کا گردشی قرض 735 ارب اضافے سے 2300 ارب ہونے کا خدشہتازترین

November 27, 2025

رواں مالی سال کے دوران پاور سیکٹر کا گردشی قرض 735 ارب اضافے سے 2300 ارب تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کی شرط پر رواں مالی سال کے دوران پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کو زیرو ان فلو پر رکھنے کے اقدامات کر رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گردشی قرضہ رواں مالی سال کے دوران 735 ارب روپے مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، جس سے مجموعی گردشی قرضہ 16,615 ارب روپے سے بڑھ کر 23,500 ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔تاہم 522 ارب باقی گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے 120 ارب روپے کی پرنسپل ریپیمنٹس ہوں گی۔اس سلسلے میں حکومت 120 ارب روپے کی پرنسپل ریپیمنٹس کرے گی اور 400 ارب روپے حکومتی پاور پلانٹس اور آئی پی پیز کو ادا کر کے اسٹاک زیرو رکھنے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کے مطابق ریبیسنگ کی مد میں 55 ارب روپے وصول ہوں گے، جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کم کرنے سے 18 ارب روپے اکٹھے ہوں گے اور بہتر ریکوریز کے بعد مزید 121 ارب روپے کی وصولی متوقع ہے۔ان تمام اقدامات کے بعد رواں مالی سال کیلئے پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ زیرو ان فلو پر برقرار رکھا جائے گا، تاکہ مالی استحکام اور آئی ایم ایف کے معاہدے کی شرائط پوری کی جا سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی