i پاکستان

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکمتازترین

March 08, 2024

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزآفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے جہاں انہوں نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مرزا آفریدی کا کہنا تھا کہ اعجاز چوہدی کا حق ہے کہ وہ صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالیں چنانچہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی