i پاکستان

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے،دھرنے کی اجازت سے متعلق درخواست واپس لے لیتازترین

November 22, 2022

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت سے متعلق درخواست واپس لے لی۔ پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت سے متعلق درخواست کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے سماعت کے دوران درخواست واپس لینے کی استدعا کی جسے چیف جسٹس عامر فاروق نے منظور کر لیا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے راولپنڈی کے فیض آباد چوک میں دھرنا دینے کا فیصلہ کیا اور پی ٹی آئی رہنماں نے انتظامیہ کو سکیورٹی کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی