پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما خورشید شاہ کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ گزشتہ روز خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے خورشید شاہ کی عیادت کی۔ ایم پی اے فرخ شاہ کے مطابق خورشید شاہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ انہیں24 گھنٹے کیلئے نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی