i پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکانتازترین

August 29, 2025

حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں3 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 13 پیسے تک کم ہوسکتی ہے جبکہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول فی لیٹر 61 پیسے تک سستا ہو سکتا ہے۔اوگرا پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ کل 31 اگست کو حکومت کو بھجوائے گا جبکہ آئل انڈسٹری نے مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی۔وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی، وفاقی حکومت صوابدیدی اختیارات کے تحت قیمتوں کو کم یا زیادہ کرنے کا اختیار رکھتی ہے، تاہم قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی