i پاکستان

پختونخوا حکومت نے سیلاب زدگان کیلئے مزید 2 ارب روپے جاریتازترین

August 26, 2025

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے سیلاب زدگان کی مد د کیلئے مزید 2 ارب روپے جاری کر دئیے ۔مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے ایک بین میں کہا ہے کہ یہ رقم ریلیف اور معاوضے کی مد میں دی گئی ہے، جس کے بعد صوبائی حکومت اب تک متاثرین کے لیے مجموعی طور پر 6.5 ارب روپے سے زائد فنڈز جاری کر چکی ہے۔مزمل اسلم نے بتایا کہ یہ تمام رقوم صرف 10 دنوں کی محدود مدت میں جاری کی گئیں، جو صوبائی حکومت کی شفاف گورننس اور مضبوط مالی صورتحال کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مزید فنڈز بھی وزیر اعلی اور کابینہ کی منظوری کے بعد متاثرین کو فراہم کیے جائیں گے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور پی آر او ٹو مشیر خزانہ انور خان خٹک کے مطابق حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف کے تمام اقدامات بروقت اور مثر انداز میں انجام دئیے جائیں۔ دریں اثنا خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں سیلاب میں جاں بحق افراد کیورثا کو 7 کروڑ 20 لاکھ روپے معاوضہ ادا کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد فواد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شانگلہ میں 36 جاں بحق افراد کیورثا کو 7 کروڑ 20 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 28 زخمیوں کو 1 کروڑ 40 لاکھ روپے جبکہ 3 دکانداروں کو فی کس 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ کے مطابق 20 مکمل تباہ مکان کے مالکان کو فی کس 10 لاکھ روپے دیے گئے جبکہ 220 جزوی متاثرہ گھروں میں سے 12 کو فی کس 3 لاکھ روپے ادا کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 150 گھروں کا سروے مکمل کیا گیا ۔ واضح رہے کہ سوات کے علاقے شانگلہ میں سیلابی ریلے سے گائوں شائی درہ مکمل تباہ ہوگیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب کے راستے میں آنے والے گاں شائی درہ میں مکانات، مارکیٹ اور لڑکیوں کا واحد پرائمری اسکول بھی سیلاب کی نذر ہوگیا جب کہ رابطہ سڑک تباہ ہونے سے امدادی سامان بھی نہیں پہنچ سکا۔ اس حوالے سے مقامی لوگوں کو کہنا تھا کہ سیلاب کو 10 روزگزرنے کے باوجود زاہد آباد کے کئی مکانات اور گلیاں اب تک صاف نہیں کی جاسکیں، حکومتی ادارے اور مقامی رضاکار صفائی میں مصروف ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی