بھارت کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ کے باوجود پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں واقع ہنگلاج مندرنے مذہبی رواداری کی اعلی مثال قائم کر رکھی ہے۔بانی پاکستان قائد اعظم نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ آپ سب اپنی مسجدوں، مندروں یا کسی اور عبادت گاہ میں جانے کے لیے آزاد ہیں۔پاکستان مذہبی رواداری کے بتائے ہوئے اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہو کر تمام مذاہب کے پیروکاروں بشمول سکھ اور ہندوں کو خصوصی سہولت فراہم کرتا ہے۔دنیا بھر سے ہر سال پاکستان میں سکھ اور ہندو اپنے مقدس مقامات کا دورہ کرتے ہیں اور عبادات کرتے ہیں۔ہنگلاج مندر کی یاترا ہندو مذہب میں ایک اہم یاترا ہے۔ لسبیلہ کے قریب بلوچستان میں واقع ہنگلاج مندر کی یاترا کرنے ہر سال لاکھوں یاتری آتے ہیں جہاں پاکستان کی حکومت، فوج اور تمام ادارے مل کر اس یاترا کو کامیابی سے منعقد کرتے ہیں۔بھارت میں ہندو انتہا پسند حکومت بی جے پی اقلیتوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے لیکن ہنگلاج کی یاترا پاکستان میں مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کا مظہر ہے۔پاکستان مستقبل میں بھی اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تمام اقلیتوں کے لیے دروازے کھلے رکھے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی