i پاکستان

پہلگام واقعہ پر بھارت نے بغیر تحقیقات پاکستان پر الزام لگایا،اعزاز چودھریتازترین

May 06, 2025

سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ پر بھارت نے بغیر تحقیقات پاکستان پر الزام لگایا۔ اعزاز چودھری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نے معاملے پر مثبت جواب دیا اور تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا یہ پاکستان کی ریڈ لائن ہے۔اعزاز چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مضبوط ملک ہے، کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے، ہمیں ترقی کرنا ہے تو پالیسیوں میں تسلسل لانا ہوگا۔سینیٹر پلوشہ خان کی بابری مسجد سے متعلق تقریر نے بھارت میں ہلچل مچا دی

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی