پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں پولیس کانسٹیبل سمیت کم ازکم10 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق لاہو ر میں ئر مال کے علاقے میں ٹریکٹر نے دو کانسٹیبلز کو کچل ڈالا۔حادثے میں ایک کانسٹیبل موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، کانسٹیبل صفدر اور محمود ڈیوٹی پر تھے کہ کارپوریشن چوک میں کھڑے ملازمین کو ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی۔محمود کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او لوئر مال سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے لی، جاں بحق ہونے والے پولیس ملازم کی لاش مردے خانے منتقل کر دی، پولیس نے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔
ادھر ریسکیو کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے پسرور میں بڈیانہ روڈ پر دو تیز رفتار گاڑیوں نے رکشے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے، ان میں 2 بھائی اور ان کا ایک کزن بھی شامل تھا۔ جاں بحق ہونیوالوں میں 35 سال کا الیاس ،30 سال کاذیشان ،30 سال کا ارشد شامل میں ۔تینوں کاتعلق چونڈہ سے بتایاجارہاہے ۔عینی شاہدین کے مطابق کارسواروں نے ریس لگائی تھی اورتیزرفتاری کے باعث کاریں بے قابو ہوکر رکشے سے ٹکرا گئیں،حادثے کے بعدکار سوار موقع سے فرار ہوگئے،ریسکیو نیلاشوں کوٹی ایچ کیو پسرور منتقل کردیا۔ بھکر میں ایم ایم روڈ پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب چار سدہ میں ترنگزئی بائی پاس پر اسکول وین اور ٹرک میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں دو طالب علم جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔صوابی میں بھی شیوہ اڈہ چوک کیمقام پر دو بسیں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی