i پاکستان

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں دھند]مختلف حادثات میں5 افراد افراد جاں بحق ، 18 زخمی ہوگئےتازترین

December 23, 2025

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے،مختلف حادثات میں5 افراد افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق موٹر وے ایم 5 ظاہر پیر انٹر چینج پر ایک بس اور ایمبولنس میں ہونے والے افسوس ناک تصادم میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ۔ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، حادثے کی شکار ایمبولینس ایک میت لے کر کراچی سے مظفر گڑھ جا رہی تھی۔ترجمان کے مطابق دھند کے باعث لگائے گئے ڈائیورژن پر تیز رفتاری کے دوران حادثہ پیش آیا۔ترجمان موٹر وے سینٹرل ریجن موٹر وے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک، موٹر وے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک، لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11، موٹر وے ایم 4 فیصل آباد سے ملتان تک، موٹر وے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک شدید دھند کے باعث بند ہیں، موٹر وے ایم 5 گڈو سے روہڑی تک بھی بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹر ویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، ترجمان نے خبردار کیا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر سندر، مانگا منڈی، پھول نگر، پتوکی، اوکاڑہ، گیمبر، ساہیوال، چیچہ وطنی اور اقبال نگر میں دھند چھائی ہوئی ہے، قومی شاہراہ پر حد نگاہ صفر سے 100 میٹر تک ہے، اس لیے شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔دھند میں محفوظ سفری وقت صبح 10 تا شام 6 بجے تک ہے، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، اور تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔ دوسری جانب چشتیاں میں ڈاہرانوالہ روڈ پردو موٹرسائیکلوں ٹکراگئی،حادثہ میں موٹر سائیکل سوارجاں بحق جبکہ تین افرادشدید زخمی ہوگئے۔ادھر قاضی احمد میں قومی شاہراہ پر دھند کے باعث حادثہ چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے میں چھ افراد زخمی ہوگئے،مرید کے میں دھند کے باعث شیخوپورہ روڈ پر ڈمپر اورکارمیں ٹکر سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی