i پاکستان

پنجاب بار کونسل کے انتخابات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنجتازترین

September 12, 2025

پنجاب بار کونسل کے امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق کے بغیر انتخابات کرانے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ایڈووکیٹ انس بٹ کی جانب سے دائر درخواست پر جسٹس فاروق حیدر نے سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ یکم نومبر کو شیڈول الیکشن سے قبل امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کی گئی اور سیکرٹری پنجاب بار کونسل نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کیا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ امیدواروں کی ڈگریوں اور دیگر دستاویزات کی تصدیق تک انتخابات روکنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے سیکرٹری پنجاب بار سے 7 روز میں وضاحت طلب کر لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی